وہ وقت دور نہیں جب لوگ ’’گو عمران گو‘‘ کے نعرے لگائیں گے جاوید ہاشمی

شاہ محمود قریشی جھوٹے ہیں جبکہ نوازشریف کوئی آئیڈیل سیاست دان نہیں، سابق صدر تحریک انصاف


ویب ڈیسک October 04, 2014
شاہ محمود قریشی جھوٹے ہیں جبکہ نوازشریف کوئی آئیڈیل سیاست دان نہیں، سابق صدر تحریک انصاف ۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے سابق صدر جاوید ہاشمی کا کہنا ہےکہ وہ وقت دور نہیں جب لوگ ''گو عمران گو'' کے نعرے لگائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جاوید ہاشمی نے کہا کہ تبدیلی ووٹ کی طاقت سے آنا چاہئے، اس وقت مجھے الیکشن لڑنے میں بے حد مشکلات کا سامنا ہے، شاہ محمود قریشی جھوٹے ہیں وہ اسمبلی سے مستعفی ہوچکے جبکہ نوازشریف بھی کوئی آئیڈیل سیاست دان نہیں۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ جو سب کو گو گو کہہ رہے تھے آج ان کے ہی خلاف گو خٹک ہوگیا ہے اور اب وہ وقت دور نہیں جب لوگ گو عمران گو کے نعرے لگائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔