چنیوٹ میں پرانی دشمنی پر 5 افراد کو قتل کردیا گیا

جاں بحق افراد قادر آباد کے رہائشی تھے جو عدالت میں پیشی کے بعد گھر جارہے تھے،پولیس


ویب ڈیسک October 04, 2014
جاں بحق افراد قادر آباد کے رہائشی تھے جو عدالت میں پیشی کے بعد گھر جارہے تھے،پولیس، فوتو:فائل

GILGIT: کلری کے قریب پرانی دشمنی پر فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چنیوٹ کےعلاقے کلری کے قریب کار میں سوار 5 افراد کو پرانی دشمنی کی بنا پر قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین قادرآباد کے رہائشی تھے جو سرگودھا کی عدالت میں پیشی کے بعد گھر جارہے تھے کہ گھات لگائے مسلح ملزمان نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار میں سوار پانچوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔