کبھی مصلحت کے تحت ناپسندیدہ فیصلے بھی ماننے پڑتے ہیں سابق صدر آصف زرداری

پیپلزپارٹی کے علاوہ تمام جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں، شریک چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک October 04, 2014
تنکا تنکا جمع کرکے پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنائیں گے، آصف زرداری، فوٹو:فائل

ISLAMABAD: پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے علاوہ تمام جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں جب کہ کبھی مصلحت کے تحت ناپسندیدہ فیصلے بھی ماننے پڑتے ہیں۔

لاہور میں آصف زرداری کی سربراہی میں پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی، اجلاس میں پیپلزپارٹی کو پنجاب میں مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے حکمت عملی پر غور کرتے ہوئے پنجاب میں 5 بڑے جلسے کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اس موقع پر پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کبھی مصلحت کے تحت ناپسندیدہ فیصلے بھی ماننے پڑتے ہیں، بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد نوازشریف الیکشن نہیں لڑرہے تھے لیکن ہم نے ان کا بائیکاٹ ختم کراکے (ن) لیگ کو الیکشن میں لائے۔

آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے علاوہ تمام جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں جبکہ ہم کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور تنکا تنکا جمع کرکے پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔