کینگروز نے بھارتی اسپن حملہ ناکام بنانے کا پروگرام بنالیا
ٹاپ آرڈر بیٹسمین آج جارحانہ اسٹروکس سے دبائو میں لانے کی کوشش کریں گے.
سپر ایٹ کے گروپ ایف میں دوسرا میچ جمعے کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
کینگروز نے بھارتی اسپن حملہ ناکام بنانے کا پروگرام بنالیا، ٹاپ آرڈر بیٹسمین جارحانہ اسٹروکس سے سلو بولرزز کو دبائو میں لانے کی کوشش کرینگے، پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔
دوسری جانب بھارت انگلینڈ کی طرح آسٹریلوی ٹیم پر بھی ہاتھ صاف کرنے کیلیے بے چین ہے، مہندرا سنگھ دھونی نے پانچ بولرز کھلانے کا عندیہ دیکر سہواگ کی واپسی کا امکان کم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے سینئر کھلاڑی مائیک ہسی پہلے ہی بھارت سے میچ کو فائنل کی ریہرسل قرار چکے ہیں اس لیے ان کی ٹیم پوری تیاری کے ساتھ اپنے پرانے حریف کو پچھاڑنے کیلیے میدان میں اترے گی۔
بھارتی اسپن بولنگ کا توڑ جارحانہ بیٹنگ سے کیا جائے گا، یہی حکمت عملی کینگروز اس سے قبل پاکستان کیخلاف یو اے ای سیریز کے تیسرے میچ میں بھی اپنا چکے ہیں۔
کولمبو کے اسی آر پریماداسا اسٹیڈیم پر بھارت نے اسپن اٹیک سے انگلینڈ کو 90 رنز سے شکست دی، اس مقابلے میں ہربھجن نے 4 اور پیوش چائولہ نے دو وکٹیں لی تھیں۔ آسٹریلوی کپتان جارج بیلی کا کہنا ہے کہ اگر ہم شروع میں اپنی وکٹیں محفوظ رکھ پائے تو بھارتی بولرز پر دبائو بڑھنے لگے گا جس سے ہمیں زیادہ کھل کر کھیلنے کا موقع ملے گا۔
دوسری جانب بھارتی الیون میں سہواگ کی واپسی کا امکان کم دکھائی دے رہا ہے، ان کو پراسرار طور پر انگلینڈ سے میچ میں بھی باہر بٹھایا گیا تھا جبکہ اب بھی دھونی نے پانچ بولرز کھلانے کا عندیہ دیا ہے، وہ ایک مرتبہ پھر ٹاپ آرڈر پر سہواگ کی جگہ عرفان سے بیٹنگ کراسکتے ہیں۔ دھونی کا کہنا ہے کہ میں میچ میں فتح کیلیے پُرعزم ہوں۔