صوفیانہ کلام گاکر مجھے ہمیشہ تسکین ملتی ہے عابدہ پروین

سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے اور اس دھرتی نے مجھے بہت نوازا اور عزت دی، گفتگو


Showbiz Reporter October 05, 2014
سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے اوراس دھرتی نے مجھے بہت نوازا اورعزت دی، گفتگو فوٹو: ایکسپریس ٹریبیون/فائل

گلوکارہ عابدہ پروین نے کہا ہے کہ صوفیانہ کلام گاکر مجھے ہمیشہ تسکین ملتی ہے، سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے اوراس دھرتی نے مجھے بہت نوازا اورعزت دی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوک اسٹوڈیو کی ریکارڈنگ میں استادرئیس خان کے ساتھ کام کرکے اچھا لگا، میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ ایسا کلام پیش کروں جوسننے والوں کو پسند آئے، میں ان محبتوں کو فراموش نہیں کرسکتی جوعوام نے مجھے دی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سچل سرمست اور بھٹائی کی شاعری میں مکمل سبق ہے جو ہمیں جینے کے ڈھنگ سکھاتا ہے، کوک اسٹوڈیومیں ''میں صوفی ہوں سرمست دا'' گایا جوسننے والوں کو پسندآیا' میں تمام چاہنے والوں اور دوستوں کی ممنون ہوں جو ہمیشہ مجھے پسند کرتے ہیں اور میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں