عیدالاضحیٰ پر مسافروں کا تحفظ یقینی بنایا جائے آئی جی سندھ

بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر پولیس کے سادہ لباس اہلکار تعینات کیے جائیں


Staff Reporter October 05, 2014
بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر پولیس کے سادہ لباس اہلکار تعینات کیے جائیں۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ ، پشاور اور گلگت میں مسافر گاڑیوں میں بم دھماکوں کے بعد سندھ پولیس عید الاضحی پر گھروں کو جانیوالے مسافروں کے تحفظ کیلیے مربوط اقدامات کرے۔

ان خیالات کا اظہار آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے پولیس حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ تمام بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر سیکیورٹی امور سمیت نگرانی اور سادہ لباس اہلکاروں کو تھانوں کی سطح پر تعینات کرنے کے اقدامات کیے جائیں، مقامی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ تنظیموں کے نمائندوں کو اعتماد میں لے کر نہ صرف شہر کی مسافر گاڑیوں بلکہ ہائی ویز پر بھی مسافروں کے سفر کو محفوظ بنانے کیلیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ تمام علاقوں میں خفیہ نگرانی کے نظام کو موثر بنایا جائے اور خفیہ اطلاعات غیر معمولی واقعات کو قبل ازوقت ناکام بنایا جائے تمام عوامی مقامات ، حساس تنصیبات و اہم عمارتوں کے لیے سیکیورٹی اقدامات کو مربوط اور موثر بنایا جائے جبکہ اسنیپ چیکنگ اور گشت کے جملہ امور کو تھانوں کی سطح پر موثر اور ٹھوس بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |