چنئی سپر کنگز چیمپئنز کا چیمپئن بن گیا رائنا کی سنچری
کولکتہ 8 وکٹ سے ناکام، گمبھیر کے 80 رنز کسی کام نہ آئے، نیگی کی 5 وکٹیں
چنئی سپر کنگز چیمپئنز کا چیمپئن بن گیا، پون نیگی اور سریش رائنا نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی امیدوں کو چھلنی کردیا۔دھونی الیون نے 8 وکٹ سے فتح حاصل کی۔
رائنا کی چھکے برساتی سنچری کی بدولت 181 رنز کا ہدف 2 وکٹ پر 9 بالز قبل ہی حاصل کرلیا، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز پانے والے سریش رائنا نے 2 ڈراپ کیچز سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 62 بالز پر ناقابل شکست 109 رنز بنائے، اس سے پہلے نائٹ رائیڈرز نے 6 وکٹ پر 180 رنز اسکور کیے، گوتم گمبھیر کے 80 رنز کسی کام نہ آئے، نیگی نے صرف 22 رنز کے عوض 5 وکٹیں گرائیں۔
تفصیلات کے مطابق سنیل نارائن کی عدم موجودگی میں کے کے آر چنئی سپر کنگز کے آگے بند باندھنے میں بری طرح ناکام رہی، خاص طور پر سریش رائنا بے قابو رہے، 181 رنز ہدف کے تعاقب میں چنئی کو پہلے ہی اوور میں ڈیوائن اسمتھ کا صدمہ برداشت کرنا پڑا جو نارائن کے متبادل پیٹ کمنز کا 8 رنز پر نشانہ بنے، مگر یہ واحد خوشی تھی جس کا آئی پی ایل چیمپئنز نے جشن منایا،اس کے بعد سریش رائنا اور برینڈن میک کولم 74 بالز پر 118 رنز کی شراکت بناکر میچ کو کے کے آر کی پہنچ سے دور لے گئے، میک کولم 39 رنز پر یوسف پٹھان کی گیند پر ریان ٹین ڈوئچے کا کیچ بنے۔
سریش رائنا نے 62 بالز پر ناٹ آؤٹ 109 رنز بنائے، جس میں 8 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے، ان کی اس اننگز میں نائٹ رائیڈرز کی ناقص فیلڈنگ کا بھی کردار ہے، 13 ویں اوور میں روبن اتھاپا نے اسٹمپنگ کا موقع گنوایا جبکہ یوسف نے 16 ویں اوور میں اپنی ہی گیند پرکیچ ڈراپ کیا، ان مواقع پر رائنا بالترتیب 78 اور 88 رنز پر تھے۔ اس سے قبل گمبھیر نے خود کو ایک بار پھر بڑے میچ کا کھلاڑی ثابت کرتے ہوئے 80 رنز بنائے، مگر پوون نیگی نے باقی کھلاڑیوں کو ان کا ساتھ نہیں دینے دیا، انھوں نے کیریئر بیسٹ 5 وکٹیں لیں۔