پاکستان عالمی اسکواش باڈی کے اعتماد پر پورا اترنے کو تیار

6 سال بعد پی ایس اے ٹورنامنٹ کا آغاز 20 اکتوبر کو ہوگا، انتظامات مکمل ہوگئے


Sports Desk October 05, 2014
6 سال بعد پی ایس اے ٹورنامنٹ کا آغاز 20 اکتوبر کو ہوگا، انتظامات مکمل ہوگئے۔ فوٹو: فائل

پاکستان انٹرنیشنل اسکواش فیڈریشن کے اعتماد پر پورا اترنے کیلیے تیار ہے، پی ایس اے ایونٹ سے6 سالہ وری 20 اکتوبر کو ختم ہوجائے گی۔

قومی اسکواش حکام 25 ہزار ڈالر انعامی رقم کے ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے بعد مستقبل میں بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کا حق حاصل کرنا چاہتے ہیں۔سیکریٹری فیڈریشن عامرنوازنے نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملکی حالات کی وجہ سے پاکستان 2008 کے بعد کسی بھی بڑے پی ایس اے ایونٹ کی میزبانی نہیں کرسکا، ہماری کوششوں سے انٹرنیشنل باڈی نے 25 ہزار ڈالر کے پی ایس اے ایونٹ کی میزبانی سونپی ہے، عالمی باڈی کا ساتھ ہی یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ٹورنامنٹ پاکستان کیلیے آزمائش ہے، اگر کامیاب انعقاد کردیا گیا تو مستقبل میں بڑے ایونٹس بھی دیے جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 20 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کیلیے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ، ایونٹ میں ورلڈ نمبر 28 مصری عمرعبدالمغید سمیت 8 ممالک کے کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو فول پروف سیکیورٹی اور بہترین رہائش فراہم کریں گے۔ عامر نواز نے کہا کہ کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری کیلیے انٹرنیشنل ایونٹس میں زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنا رہے ہیں، ٹاپ پلیئرز آئندہ ماہ نائیجیریا میں 25 ہزار ڈالر کے پی ایس اے ایونٹ میں شریک ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں