مساجد اور عیدگاہوں میں نماز عید کیلیے انتظامات مکمل کر لیے گئے

3 ہزار مساجد میں نمازعید کے خصوصی اجتماعات منعقد ہوں گے، کئی مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف صفائی کا کام نہ ہوسکا


Staff Reporter October 05, 2014
صفائی کے انتظامات مکمل کرلیے، ایڈمنسٹریٹرز، حق پرست اراکین اسمبلی عامر معین پیر زادہ، نشاط ضیا قادری کا عیدگاہوں کا دورہ۔ فوٹو عائشہ میر/فائل

کراچی کی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں نے عیدالاضحی کی نماز کیلیے انتظامات کو حتمی شکل دیدی۔

شہر کی 3 ہزار سے زائد مساجد میں عیدالاضحی کی نماز کے خصوصی اجتماعات منعقد ہوں گے شہر میں مساجد کے علاوہ عیدگاہوں ، پارکوں اور کھلے مقامات پر بھی نماز عیدکے اجتماعات ہوں گے،بلدیاتی اداروں کی جانب سے مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی کا کام جاری ہے، مساجد کمیٹیوں کے تحت مساجد کے اندر اور باہر صفائی کے انتظامات کیے جارہے ہیں، مختلف علاقوں کے مکینوں نے شکایت کی ہے بلدیاتی اداروں کی جانب سے بعض علاقوں میں مساجد کے اطراف صفائی کے انتظامات مکمل نہیں کیے گئے،مساجد کے اطراف کچرا جمع ہے ،دریں اثناڈی ایم سیز کے تحت شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

اراکین صوبائی اسمبلی عامر معین پیرزادہ، نشاط ضیا قادری نے ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی عبدالراشد خان،میونسپل کمشنر مسرور میمن و دیگر افسران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کورنگی کے تمام زونز ،عیدگاہوں اورآلائشوں کے لیے کھودی گئی ٹرینچز کا معائنہ کیا اور عملے کوہدایت جاری کی کہ عیدالاضحی کے موقع پر افسران وعملہ عوام کی رہنمائی اور شکایات کے ازالے کے لیے اپنے دفاتر میں موجودرہیں ، بلدیہ کورنگی میں عوام کی سہولت کے لیے تینوں زونوں میں الگ الگ مرکزی شکایتی سیل قائم کیے گئے ہیں۔

رکن سندھ اسمبلی ندیم رازی نے میونسپل کمشنر بلدیہ ملیرمنٹھارزرداری کے ہمراہ عیدالاضحی کے انتظامات کے حوالے سے افسران کے ہمراہ عیدگاہوں کی صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا، میونسپل کمشنر بلدیہ ملیر منٹھار زرداری نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے ساتھ صفائی ستھرائی کے امور خصوصی طور پر انجام دیے جائیں گے،عیدالاضحیٰ کے موقع پر آلائشیں ٹھکانے لگانے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی، ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی طارق مغل نے میونسپل کمشنرنذیراحمد خلیفو کے ہمراہ میوہ شاہ قبرستان میں آلائشیں دفنانے کیلئے کھودی جانے والی خندق کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نادر علی وسان ، میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی منظور عباسی کی ہدایات پر بلدیہ شرقی کے دونون زونز گلشن اقبال اور جمشید زون میں عید الضحیٰ پر آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں،شکایتی مراکز کو مکمل طور پرفعال کر دیا گیا ہے علاقہ مکین گلشن اقبال زون میں شکایات ٹیلی فون نمبرز 99230355-9 اور جمشید زون میں ٹیلی فون نمبرز34547214-34386968 پر درج کروا سکتے ہیں، صوبائی وزیر بلدیات اور حق پرست اراکین اسمبلی کی ہدایت پر بلدیہ غربی میں عیدالاضحی کے موقع پرآلائشیں ٹھکانے لگانے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مکمل کرلیا گیا،ان خیالات کااظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی طارق مغل نے میونسپل کمشنرنذیراحمدخلیفو کے ہمراہ میوہ شاہ قبرستان میں آلائشیں دفنانے کیلیے کھودی جانے والی خندق کامعائنہ کرتے ہوئے کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |