لیبیا میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 130 افراد ہلاک

اطالوی جزیرے لامپے ڈوسا کے قریب کشتی میں پہلے آگ لگی جس کے باعث سمندر میں ڈوب گئی، حکام نے تحقیقات کا اعلان کردیا


APP October 05, 2014
گزشتہ برس افریقہ کے غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی اسی تاریخ کو ڈوبی تھی جس میں 350 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ فوٹو: فائل

لیبیا سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے غیر قانونی تارکین وطن سے بھری ایک کشتی بحیرہ روم میں ڈوب گئی جس کے باعث 130 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اطالوی جزیرے لامپے ڈوسا کے قریب اسی کشتی میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے بعد یہ کشتی سمندر برد ہوگئی، اطالوی بحریہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو روز میں تقریباً 2 ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس افریقہ سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی تارکین وطن کی ایک کشتی اسی تاریخ کو ڈوبی تھی جس میں 350 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے، حکام نے اس حوالے سے تحقیقات کا اعلان کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں