بھارتیوں کے بعد سب سے زیادہ پاکستانی سعودیہ میں مقیم ہیں رپورٹ

تارکین وطن کی تعداد سعودی باشندوں کے نصف سے متجاوز، خطرے کی گھنٹی ہے، سعودی گزٹ


این این آئی October 05, 2014
تارکین وطن کی تعداد سعودی باشندوں کے نصف سے متجاوز، خطرے کی گھنٹی ہے، سعودی گزٹ فوٹو:فائل

سعودی گزٹ کی ایک رپورٹ میں اس بات پر خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ملک میں تارکین وطن کی تعداد میں سال بہ سال اضافہ ہورہا ہے اور یہ حقیقی معنوں میں خطرناک ہوگیا ہے۔

2013 میں شائع کیے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق تارکین وطن کی کل تعداد میں بعض قومیتیں تقریباً 85 فیصد تک غالب ہیں۔ سعودی گزٹ کے تجزیہ کار کا کہنا تھا جب اس میں غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن کی تعداد کو بھی شامل کرلیا جائے تو یہ معاملہ واقعی پریشان کن محسوس ہوتا ہے۔ اعدادوشمار کہتے ہیں کہ بھارت پہلے نمبر پر ہیں، سعودی عرب میں ان کی تعداد 70 لاکھ سے زیادہ ہے۔ ان کے بعد پاکستانیوں کا نمبر ہے۔ وہ یہاں 13 لاکھ بیس ہزار کے قریب ہیں۔ بنگلہ دیشی تیسرے نمبر پر ہیں، ان کی تعداد یہاں 13 لاکھ دس ہزار ہے

ان اعدادوشمار کے مطابق یہاں مقیم مصری باشندوں کی تعداد 13 لاکھ ہے، دس لاکھ کے قریب فلپائنی ہیں، 4 لاکھ 60 ہزار یمنی، 3 لاکھ 80ہزار انڈونیشینز، 2 لاکھ 30 ہزار سوڈانی، ایک لاکھ 70 ہزار عمانی، ایک لاکھ 50 ہزار سری لنکن، ایک لاکھ 40 ہزار شامی، ایک لاکھ 20 ہزار فلسطینی، ایک لاکھ ترک، 60 ہزار لبنانی، 60 ہزار ایریٹیریا کے باشندے اور مراکش، ایتھوپیا، چاڈ اور نائجیریا سے تعلق رکھنے والے دسیوں ہزار باشندے سعودی عرب میں مقیم ہیں۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں