خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں آج عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے

نماز عید کےموقع پر ملک کی سلامتی ،ترقی اور امن و امان کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔


ویب ڈیسک October 05, 2014
بنوں اور پشاور میں بکہ خیل کے آئی ڈی پی کیمپوں میں میں بھی عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی، فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا اور مہمند ایجنسی کے علاوہ دیگر تمام قبائلی علاقوں میں عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔

پشاور میں عید الاضحیٰ کی نماز کا سب سے بڑا اجتماع مسجد مہابت خان میں ہوا جس میں بڑی تعداد میں عوام کے علاوہ سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ بنوں ،چارسدہ، کوہاٹ، مردان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے، خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑا اور مہمند ایجنسی کے عوام نےکل ہی عیدالضحیٰ منائی تھی تاہم دیگر قبائلی علاقوں میں آج نماز عید کے اجتماعات ہوئے، اس موقع پر ملک کی بقا، سلامتی اور امن و امان کی بحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ نماز عید کے اجتماعات کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی میں اللہ کے حضور جانوروں کی قربانی کی جارہی ہے۔

دوسری جانب آپریشن ضرب عضب کے باعث شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے افراد سے اظہار یکجہتی کے لئے بنوں میں مختلف فلاحی تنظیموں کی جانب سے اجتماعی قربانیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں