اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانیہ جانے والے مسافر سے 2 کلو گرام ہیروئن برآمد

ملزم نے ہیروئن اپنے سامان اور جیکٹ میں چھپا رکھی تھی، کسٹم حکام

ملزم سے اس کے دیگر ساتھیوں کے بارے معلومات حاصل کی جارہی ہیں,کسٹم حکام فوٹو: فائل

بینظیرانٹرنیشنل ائرپورٹ پر تعینات حکام نے قومی ایئرلائن کے ذریعے برطانیہ جانے والے مسافر کے قبضے سے 2 کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے اسے حراست میں لےلیا ہے۔


نوشہرہ سے تعلق رکھنے والامسافر عابد حسین قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 791 کے ذریعے برطانیہ کے شہر برمنگھم جارہا تھا، ایئرپورٹ پر تعینات کسٹم حکام نے چیکنگ کے دوران اس کے سامان اور جیکٹ میں چھپائی گئی 2 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی۔ کسٹم حکام نے عابد حسین کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزم سے اس کے دیگر ساتھیوں کے بارے معلومات حاصل کی جارہی ہیں تاکہ بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کے مکرووہ دھندے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹھہرے میں لایا جاسکے۔
Load Next Story