کوئٹہ میں گزشتہ روز دھماکے سے جاں بحق افراد سپرد خاک

دہشترگدی کے واقعے کے خلاف ہزارہ ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں آج مکمل شٹرڈاون ہے۔


ویب ڈیسک October 05, 2014
گزشتہ روز دہشتگردی کی واردات میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 25 سے زائد زخمی ہوگئے تھے فوٹو: ایکسپریس نیوز

ہزارہ ٹاؤن میں گزشتہ رات ہونے والے دھماکے سے جاں بحق افراد کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے جبکہ علاقے میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں گزشتہ رات دھماکے سے جاں بحق افراد کی نماز جنازہ میں لواحقین کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں ہی سپرد خاک کردیا گیا۔ جاں بحق افراد کی تدفین کے موقع پر قبرستان اور ملحقہ علاقے میں سیکیورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے۔ ہزارہ ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں آج مکمل شٹرڈاون ہے۔ اس کے علاوہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی فورسز کے گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے، مشکوک گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات ہزارہ ٹاؤن کے علاقے علی آباد کے بازار میں اس وقت خودکش دھماکا کیا گیا تھا جب لوگوں کی بڑی تعداد وہاں عید الاضحیٰ کے سلسلے میں خریداری میں مصروف تھی۔ دہشتگردی کی واردات میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 25 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں