حافظ آباد میں ایکسپریس نیوز کے نمائندے یعقوب شاہد فائرنگ سے جاں بحق

ٹارگٹ کلرز نے یعقوب شاہد کو 3 گولیاں ماریں جو ان کی موت کا باعث بنی، ڈی پی او حافظ آباد


ویب ڈیسک October 05, 2014
چند روز قبل بھی حافظ آباد میں ہی ایک اور نجی چینل کے نمائندے نعیم حیدر کو قتل کردیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

LONDON: گوجرانوالہ روڈ میں نامعلوم افراد نے ایکسپریس نیوز کے نمائندے یعقوب شاہد کو فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا۔

ایکپسریس نیوز کے مطابق حافظ آباد میں ایکسپریس نیوز کے نمائندے یعقوب شاہد اپنے دوست کے ہمراہ گوجرانوالہ روڈ پر واقع گاڑیوں کے ایک شوروم کے باہر بیٹھے ہوئے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دونوں افراد زخمی ہوگئے، یعقوب شاہد بچنے کے لئے شوروم میں داخل ہوئے تو ٹارگٹ کلرز نے بھی ان کے پیچھے گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ڈی پی او حافظ آباد کا کہنا تھا کہ ایکسپریس نیوز کے نمائندے کو 3 گولیاں لگیں جو ان کی موت کا باعث بنی، یعقوب شاہد کے زخمی دوست کے بیان، واقعے کی جگہ میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل حافظ آباد میں ہی ایک اور نجی چینل کے نمائندے نعیم حیدر کو ان کے دفتر میں ہی ملزمان سے گھس فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |