کراچی میں ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم پر حملے میں ملوث 7 دہشت گرد ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں سے 3 کی شناخت امین، لال داد اور حسین کے ناموں سے ہوئی ہے، ایس ایس پی ملیر


ویب ڈیسک October 05, 2014
مارے گئے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، فوٹو: ایکسپریس نیوز

ISLAMABAD: سپر ہائی وے پر لاسی گوٹھ میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران ہونے والی جھڑپ کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، مارے جانے والے دہشتگرد ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم پر حملے میں بھی ملوث تھے۔

ایس ایس پی ملیر کراچی راؤ انوار کے مطابق پولیس نے کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر لاسی گوٹھ میں کارروائی کی، سرچ آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس ہر دستی بم سے حملہ کیا تاہم اس سے پولیس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، دستی بم کے حملے کے بعد پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں سے 3 کی شناخت امین، لال داد اور حسین کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ 4 کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی۔ راؤانوار کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشتگرد مقتول ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم پر حملے میں ملوث تھے اور وہ کارروائی کے بعد بیرون ملک فرار ہوگئے تھے تاہم اب یہ واپس آئے تھے۔ ملزم عید الضحیٰ کے موقع پر دہشتگردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

دوسری جانب رینجرز نے سپر ہائی وے پر ہی کوئٹہ ٹاؤن سے درجنوں ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے، گرفتار کئے گئے 4 دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جبکہ اس دوران ایک ایس ایم جی اور بلٹ پروف جیکٹوں سمیت 17 مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد بھی ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں