میکسیکو میں دریافت اجتماعی قبرسے لاپتہ 43 طالب علموں کی ہوسکتی ہےغیر ملکی خبرایجنسی

27 ستمبر کو مظاہرہ کرنے والے طالب علموں پر پولیس کی فائرنگ سے 6 طلبہ ہلاک جبکہ 43 لاپتہ ہوگئے تھے،غیرملکی خبرایجنسی


ویب ڈیسک October 05, 2014
گزشتہ ماہ اساتذہ کے حقوق کیلئےمظاہرہ کرنیوالے 43 طلبہ لاپتہ ہوگئےتھے،خدشہ ہےیہ لاشیں انہیں طلبہ کی ہوں، خبر ایجنسی فوٹو؛فائل

میکسیکو کی ریاست گیریرو کے قصبے اگیوالا میں گزشتہ ماہ 43 طلبہ کے لاپتہ ہونے کے بعد ایک اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی ریاست گیریرو کے ایک قصبے اگیوالا میں گزشتہ ماہ 27 ستمبر کو طلبا کے ایک گروپ نےاساتذہ کے حقوق کے لئے مظاہرہ کیا تاہم پولیس کی جانب سے ان پر فائرنگ کردی گئی جس کے نتیجے میں 6 طالب علم ہلاک اور 43 لاپتہ ہوگئے تھے لیکن اب اس علاقے میں اجتماعی قبر کی دریافت کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہوسکتا ہے یہ لاشیں لاپتہ طالبعلموں کی ہوں تاہم اس کی تصدیق کے لئے فارنزک ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق 27 ستمبر کو فائرنگ کے واقعہ میں بچ جانے والے طالبعلموں کو لاپتہ ہونے سے قبل پولیس کی گاڑیوں میں زبردستی لے جایا گیا تھا جب کہ بعض طالبعلم چھپ گئے تھے۔ اگیوالا میں فائرنگ کےواقعہ کے بعد 22 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا تھا جب کہ قصبے کے میئر کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں