فیصل آباد میں مبینہ طور پر بیوی کو زندہ جلانے والا شوہر گرفتار

عاصمہ کو نہیں مارا اسے بچانے کیلئے خود اپنا ہاتھ زخمی کربیٹھا اور اسے اسپتال بھی میں ہی لایا، شوہر غلام عباس کا بیان


ویب ڈیسک October 05, 2014
عاصمہ کو نہیں مارا اسے بچانے کیلئے خود اپنا ہاتھ زخمی کربیٹھا اور اسے اسپتال بھی میں ہی لایا، شوہر غلام عباس کا بیان فوٹو: فائل

پولیس نے مبینہ طور پر پلاٹ نام نہ کرنے پر بیوی کو پیٹرول چھڑک کر زندہ جلانے والے شوہر غلام عباس کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کی سبینہ کالونی کی رہائشی عاصمہ کے والد کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی کے نام ایک پلاٹ تھا اس کا شوہر غلام عباس پلاٹ اپنے نام کرانے کے لئے عاصمہ پر دباؤ ڈالتا تھا اس دوران دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا بھی ہوجاتا تھا تاہم اتوار کو ایک مرتبہ پھر غلام عباس نے عاصمہ سے پلاٹ کی ملکیت اس کے نام کرنے کا کہا انکار پر اس نے عاصمہ پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، عاصمہ کو شدید تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

پولیس نے عاصمہ کے والد کے بیان پر غلام عباس کو حراست میں لے لیا ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ عاصمہ کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ کمرے میں موٹرسائیکل کا تیل لیک ہونے کے بعد ماچس جلانے پر پیش آیا، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اس کی بیوی کو لپیٹ میں لے لیا جسے بچانے کے لئے خود اس کا ہاتھ بھی زخمی ہوا جبکہ عاصمہ کو اسپتال بھی اس نے خود ہی منتقل کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔