ڈاکٹرطاہرالقادری کی بلاول بھٹو کو بھجوائے جانیوالے قانونی نوٹس کو واپس لینے کی ہدایت

طاہرالقادری کے آصف زرداری کو تنقید کانشانہ بنانے پربلاول بھٹو نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہیں’’کارٹون‘‘ قراردیا تھا


ویب ڈیسک October 05, 2014
بلاول بھٹو زرداری میرے بیٹے کی طرح ہیں نوٹس واپس لیا جائے، سربراہ پاکستان عوامی تحریک ۔ فوٹو: فائل

ڈاکٹرطاہرالقادری نے پاکستان عوامی تحریک کے وکلا کو پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھجوایا گیا ہتک عزت کا نوٹس واپس لینے کی ہدایت کردی۔

پاکستان عوامی تحریک کے وکیل اشتیاق چوہدری کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کئے جس سے ان کے لاکھوں چاہنے والوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی، اس لئے بلاول بھٹو زرداری 15 روز میں قانونی نوٹس کا جواب دیں بصورت دیگر وہ ایک ارب روپے ہرجانے کے لئے تیار ہوجائیں۔

دوسری جانب ڈاکٹر طاہر القادری نے پیپلز پارٹی کے چیرمین کو بھجوایا گیا نوٹس واپس لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ان کے بیٹے کی طرح ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے آصف زرداری کو تنقید کا نشانہ بنانے پر بلاول بھٹو زرداری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں سخت الفاظاستعمال کرتے ہوئے انہیں ''کارٹون'' قراردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔