حکومت سندھ نے مکیش کمار چاؤلہ سے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا قلمدان واپس لے لیا

مکیش چاؤلہ ساڑھے 6 سال سے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے وزیر کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے


ویب ڈیسک October 05, 2014
پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کی مکیش کمار چاؤلہ سے ناراضگی کے باعث ان سے قلمدان واپس لیا گیا، ذرائع فوٹو:فائل

سندھ حکومت نے مکیش کمار چاؤلہ سے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی وزارت واپس لے کر صوبائی وزیر گیان چند کو اس کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے مکیش کمار چاؤلہ سے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا قلمدان واپس لے کر صوبائی وزیر جنگلات گیان چند کو اضافی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مکیش کمار سے وزارت کا قلمدان لینے کی وجہ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کی ان سے ناراضگی ہے اوراس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ تعطیل ہونے کے باوجود ان سے وزارت واپس لینے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ۔

مکیش کمار چاؤلہ ساڑھے 6 سال سے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے وزیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے رہے تھےجب کہ اب ان کے پاس صرف انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلمدان رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |