نوازشریف نے خود کہا تھا کہ دھاندلی ثابت ہونے پر وہ مستعفی ہوجائیں گے رحمان ملک

پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے، رہنما پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک October 05, 2014
مسئلے کے حل کے لیے سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا کیونکہ مفاہمت تک حالات ٹھیک نہیں ہوں گے، رحمان ملک، فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما رحمان ملک نے کہا ہےکہ نوازشریف نے خود کہا تھا کہ دھاندلی ثابت ہونے پر وہ مستعفی ہوجائیں گے تاہم معاملات کے حل میں مفاہمت ضروری ہے۔

اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے میں موجود عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ طاہرالقادری سے ملاقات میں دھرنے سے متعلق بات چیت ہوئی اور انہیں عید کی مبارکباد دی جبکہ ان سے ہونے والی دیگر باتوں کو فی الحال نہیں بتاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی صورت حال میں آصف زرداری کا مثبت کردار ہے، مسئلے کے حل کے لیے سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا کیونکہ مفاہمت تک حالات ٹھیک نہیں ہوں گے اس لیے معاملات کے حل میں مفاہمت بے حد ضروری ہے۔

رحمان ملک نے کہا کہ حکومت اور دھرنے والوں سے ملاقات میں مثبت سوچ سامنے آئی ہے اورمسئلے کے حل میں حکومت کچھ دینے کی پوزیشن میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے خود کہا تھا کہ دھاندلی ثابت ہونے پر وہ مستعفی ہوجائیں گے جبکہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔