کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں رینجرز کی کارروائی 3 ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

ملزمان کے قبضے سے 4 بلٹ پروف جیکٹس اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے، ترجمان رینجرز


ویب ڈیسک October 05, 2014
ملزمان عید کے موقع پر شہرمیں بڑی تخریب کاری کرنا چاہتے تھے، ترجمان رینجرز، فوٹو:ایکسپریس نیوز

رینجرز نے گلشن اقبال میں کارروائی کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 2 میں کارروائی کرکے تین ملزمان گرفتار کرلیے اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 4 بلٹ پروف جیکٹس اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ مکان سے پولیس،رینجرز کی وردیاں اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی ملے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزمان عید کے موقع پر شہرمیں بڑی تخریب کاری کرنا چاہتے تھے جسے فوری طور پر کارروائی کرکے ناکام بنا دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔