بھٹو کے جانشینوں نے ان کو دفن کرکے زر اور زرداریوں کو اپنا لیا ہے شاہ محمود قریشی

پیپلزپارٹی کی موجودہ قیادت میں کوئی بھٹو نہیں ہے اور ہی ان کا فلسفہ ہے، رہنما تحریک انصاف


ویب ڈیسک October 05, 2014
پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکن اس کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں, شاہ محمود قریشی، فوٹو:فائل

تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی موجودہ قیادت میں نہ بھٹو کی سوچ ہے اور نہ ہی فلسفہ ہے بلکہ بھٹو کے جانشینوں نے ان کو دفن کرکے زر اور زرداریوں کو اپنا لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت چھٹی بار برسر اقتدار آئی ہے لیکن عوام اب پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ سے مایوس ہوچکے ہیں کیونکہ عوام نے دونوں جماعتوں کو بار بار آزمایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکن اس کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں کیونکہ پیپلزپارٹی کی موجودہ قیادت میں کوئی بھٹو نہیں ہے اور ہی ان کا فلسفہ ہے بلکہ بھٹو کے جانشینوں نے ان کو دفن کرکے زر اور زرداریوں کو اپنا لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔