کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں دھماکا 6 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی

دھماکا پولیس موبائل کے قریب کھڑی موٹرسائیکل میں نصب بم سے ہوا، پولیس


ویب ڈیسک October 05, 2014
جائے وقوعہ سے موٹرسائیکل کے حصے بھی ملے ہیں, فوٹو:ایکسپریس / محمد نعمان

اورنگی ٹاؤن میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن فرنٹیئر کالونی میں پولیس موبائل کے قریب زور دار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے 6 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا موبائل کے قریب کھڑی موٹرسائیکل میں نصب بم سے ہوا جس سے پولیس موبائل کو نقصان پہنچا جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور دھماکے میں موٹرسائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔