پیٹرسن تنازع انگلش بورڈپر 10 لاکھ پائونڈ کی قانونی کارروائی کا خطرہ منڈلانے لگا

12 ماہ کا کنٹریکٹ یافتہ اسٹاف قانون کی نظر میں فل ٹائم ملازم تصور کیا جاتا ہے جبکہ پیٹرسن تو 6 سال سے...


Sports Desk September 28, 2012
12 ماہ کا کنٹریکٹ یافتہ اسٹاف قانون کی نظر میں فل ٹائم ملازم تصور کیا جاتا ہے جبکہ پیٹرسن تو 6 سال سے کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی ہیں. فوٹو: ایکسپریس

کیون پیٹرسن تنازع میں انگلش بورڈ پر 10 لاکھ پائونڈ کی قانونی کارروائی کا خطرہ منڈلانے لگا۔ اگر اس نے رواں ماہ کے اختتام سے قبل بیٹسمین کو سینٹرل کنٹریکٹ نہ دیا تو وہ قوانین کے تحت بورڈ کے خلاف کارروائی کرسکتے ہیں۔

ایک برطانوی اخبار کے مطابق بورڈ کی جانب سے پیٹرسن کو 30 ستمبر تک کنٹریکٹ نہ دینا برطانوی قوانین کی خلاف ورزی تصور کی جائے گی۔

12 ماہ کا کنٹریکٹ یافتہ اسٹاف قانون کی نظر میں فل ٹائم ملازم تصور کیا جاتا ہے جبکہ پیٹرسن تو 6 سال سے کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی ہیں، اس کی صرف کرکٹنگ وجوہات پر تجدید روکی جاسکتی ہے تاہم کیون پیٹرسن کا معاملہ ڈسپلنری ہے، اس لیے عدالت سے رجوع کی صورت میں ان کا کیس کافی مضبوط ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں