شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں ڈرون حملہ 5 افراد ہلاک 2 زخمی

امریکی جاسوس طیارے نے 4 میزائل داغے جس میں مکان اور گاڑی کو نشانہ بنایا گیا


ویب ڈیسک October 05, 2014
حملے میں ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں،ذرائع فوٹو: فائل

شوال میں امریکی جاسوس طیارے کے ڈرون حملے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جاسوس طیارے نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈرون حملہ سرحدی علاقے کنڈغر میں کیا گیا جہاں جاسوس طیارے نے 4 میزائل داغے جس میں مکان اور گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جبکہ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں، حملے کے بعد بھی علاقے میں جاسوس طیارے کی نچلی پروازیں جاری رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔