کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے مثبت رجحان

کے ایس ای 100 انڈیکس 398 پوائنٹس کے اضافے سے 30103 پوائنٹس ہوگیا


Business Reporter October 06, 2014
کے ایس ای 100انڈیکس 398 پوائنٹس کے اضافے سے30103 پوائنٹس ہوگیا۔ فوٹو: آن لائن/فائل

DERBY: کراچی اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے مثبت رجحان رہا اور بنچ مارک کے ایس ای100 انڈیکس میں 398 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا آغاز مندی سے ہوا اور کے ایس ای 100انڈیکس 323 پوائنٹس گرگیا مگر پھر مارکیٹ بیرونی سرمایہ کاری کے سہارے سنبھلنے میں کامیاب ہوگئی۔ اسی وجہ سے ہفتہ وار بنیاد پر کے ایس ای 100انڈیکس 1.3فیصد یا 398 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 30103 پوائنٹس پر بند ہوا، البتہ کاروباری سرگرمیوں میں 22.7 فیصد کی کمی ہوئی اور خرید و فروخت کا یومیہ اوسط 11 کروڑ 95 لاکھ شیئرز رہا۔

کاروبار کے نسبت مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 1.3 فیصد کے اضافے سے 70 کھرب7 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ ستمبر میں مہنگائی کی شرح 7.68 فیصد اور پہلی سہ ماہی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے محصولات میں 14 فیصد اضافہ اس ہفتے کی اہم خبریں رہیں۔ گزشتہ ہفتے خطے کی دیگر اسٹاک مارکیٹیں اتار چڑھاؤ کا شکار رہیں۔ چین اور تائیوان میں تو تیزی رہی جبکہ بھارت، انڈونیشیا، کوریا اور فلپائن کی کیپٹل مارکیٹس منفی زون میں رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |