ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے

نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے لاکھوں مسلمان قربانی کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔

عید کے اجتماعات اور عمومی سیکیورٹی کے لئے ملک بھر میں لاکھوں سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے۔ فوٹو: ایکسپریس

ملک بھر میں آج عیدالاضحی مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منائی جارہی ہے اور لاکھوں فرزندان اسلام حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت پر عمل کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی کررہے ہیں۔

ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور دیہات میں نماز عید کے اجتماعات مساجد، میدانوں اور کھلی جگہوں پرمنعقد کئے گئے۔ اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا۔ راولپنڈی میں نماز عید کا مرکزی اجتماع لیاقت باغ، لاہور میں بادشاہی مسجد جبکہ کراچی میں گلشن جناح، نشتر پارک اور نیشنل اسٹیڈیم میں عید کے بڑے اجتماعات کا انعقاد ہوا۔ جن میں پاکستان کی حفاظت اور سلامتی کی دعائیں مانگیں گئی۔ نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے تمام مسلمان قربانی کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔


مختلف شہروں میں پے در پے ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کے بعد کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ملک بھر میں سیکیورٹی کو مزید ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

 
Load Next Story