شیخ رشید کا قربانی سے پہلے قربانی کا دعویٰ درست ثابت نہ ہوسکا

شیخ رشید نے زشتہ ڈیڑھ دوماہ سے دعویٰ کرتے تھے کہ قربانی سے پہلے حکمرانوں کی قربانی ہوگی۔

شیخ رشید کئی ماہ سے حکومت کے جانے کی پیش گوئی کرتے رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا قربانی سے پہلے قربانی کا دعویٰ درست ثابت نہ ہوسکا۔


موجودہ حکومت کے حوالے سے وہ گزشتہ ڈیڑھ دوماہ سے بیانات دیتے رہے ہیں کہ عید قربان سے قبل حکومت کی قربانی ہوجائے گی لیکن یہ قربانی تونہیں ہوسکی البتہ ایک اورمسلم لیگی رہنما اعجاز الحق نے شیخ رشید کا نام لیے بغیر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ نواز شریف حکومت کی قربانی کا دعویٰ کرنے والے اب خوداپنی قربانی دیدیں کیونکہ ان کاایک اور دعویٰ جھوٹ ثابت ہوا ہے اور ان کی قربانی سے کسی اور کا بھلا ہوسکتا ہے۔
Load Next Story