نا تو استعفے واپس لیں گے اور نہ ہی ضمنی الیکشن لڑیں گےتحریک انصاف کا فیصلہ

قوم جاگ گئی ہے اس لئے استعفے واپس لینے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا، سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف


Syed Naveed Jamal October 06, 2014
انتخابات میں دھاندلی کرنے والے افراد کے خلاف تحقیقات کروا کر انہیں سزائیں دی جائیں۔، شیریں مزاری۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف نے اپنی ہی چھوڑی ہوئی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے ارکان نے قومی اسمبلی، پنجاب اور سندھ کی صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دے دیئے ہیں جو نہ تو واپس لیں گے اور نہ آئندہ ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب استعفے واپس لینے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوا کیونکہ ہماری تحریک سے اب سارا پاکستان جاگ اٹھا ہے اور پوری قوم کی خواہش ہے کہ گزشتہ دھاندلی شدہ انتخابات کی منصفانہ تحقیقات ہونی چاہیے اور انتخابات میں دھاندلی کرنے والے افراد کے خلاف تحقیقات کروا کر انہیں سزائیں دی جائیں۔

شیریں مزاری نے کہا کہ مخدوم جاوید ہاشمی کے مقابلے میں تحریک انصاف نے اپنا کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایک طرف ہم دھاندلی والے انتخابات کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں تو اس صورت میں ان ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لینا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں