انتشار كی حالیہ سیاست پر پوری قوم دكھی ہے شہباز شریف
عوام سیاستدانوں سےتوقع رکھتی ہے کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے آگے بڑھا جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ انتشار کی حالیہ سیاست سے پاکستان کی معیشت کو جو نقصان پہنچاہے، اس پر پوری قوم دکھی ہے۔
عیدالاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اتحاد اور ایثار وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کیونکہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں ، ملک و قوم کو آگے لے کر جانے کے لئے ہمیں "میں "کی روش چھوڑ کر "ہم " کا راستہ اپنانا پڑے گا۔آج کا دن اپنی ذات کی نفی کرنے کا دن ہے او ریہی قربانی کا اصل مفہوم ہے۔خلق خدا کی خدمت اور عوام کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی عید کا اصل پیغا م او رقربانی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ انتشار کی حالیہ سیاست سے پاکستان کی معیشت کو جو نقصان پہنچاہے ، اس پر پوری قوم دکھی ہے ، وہ بجا طو رپر سیاستدانوں سے یہ توقع رکھتی ہے کہ اب صرف اور صرف پاکستان او راس کے 18کروڑ عوا م کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے آگے بڑھا جائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم سب کو عید کے موقع پر سیلاب زدگا ن کو نہیں بھولنا چاہئے جو بد ترین سیلاب کے باعث گھروں ،فصلوں ،مویشیوں اور قیمتی املاک و سازوسامان سے محروم ہو چکے ہیں ۔ ہمیں عید کی خوشیوں میں شمالی وزیرستان کے ان بہن بھائیوں کو بھی شامل کرنا ہے جو وطن عزیز کے استحکام اور امن کے لئے مشکلات برداشت کر رہے ہیں۔