حقیقی جمہوریت کے لئے شفاف انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے پرویز مشرف

فوج سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اصلاحات کے آئینی اختیار کے ساتھ عبوری حکومت قائم کی جائے، سابق صدر


ویب ڈیسک October 06, 2014
استحصال، کرپشن اور ناانصافی سے نجات کے لئے ملک میں حقیقی جمہوریت ضروری ہے، سابق صدر. فوٹو: فائل

RAWALPINDI: سابق صدر مملکت اور آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف کہتے ہیں کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کے لئے شفاف انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پرویز مشرف نے کہا کہ دہشتگردی سے نجات اور مستقل امن کے قیام کے لئے استحصال، کرپشن اور ناانصافی سے نجات ضروری ہے مگر یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ملک میں حقیقی جمہوریت نہ ہو اور حقیقی جمہوریت کے لئے شفاف انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے مگر دھونس ، دھاندلی، جوڑ توڑ اور بد معاشوں کے سہارے اقتدار میں آنے والے کبھی ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات اور نظام کی بہتری کے لئے فوج سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اصلاحات کے آئینی اختیار کے ساتھ عبوری حکومت قائم کی جائے اور اصلاحات کے بعد شفاف انتخابات کے ذریعے اقتدار عوام کے منتخب حقیقی نمائندوں کے حوالے کیا جائے تو ملک سے نہ صرف دہشت گردی ،کرپشن اور نا انصافی و استحصال کا خاتمہ ممکن ہے بلکہ جمہوریت کے ثمرات بھی عام پاکستانیوں تک پہنچیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں