دھرنے کے شرکا بڑے مقصد کے لئے یہاں پہنچے ہیں اور اگلی عید تک نیا پاکستان بنالیں گے عمران خان

جب تک مقصد پورا نہیں ہوتا ہماری جدو جہد جاری رہے گی، چیئرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک October 06, 2014
سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے میری فلاحی تنظیم نے 30 کروڑ روپے جمع کئے ہیِں، عمران خان فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ دھرنے کے شرکا بڑے مقصد کے لئے یہاں پہنچے ہیں اور اگلی عید تک نیا پاکستان بنالیں گے۔

اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے کے شرکا سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ گھر میں عید گزارنا سب کی اولین ترجیح ہوتی ہے لیکن ملک کے کونے کونے سے یہاں آکر اپنی خوشیوں کی قربانی دے کر دھرنے کے شرکا نے پورے پاکستان کو یہ پیغام پہنچا دیا ہے کہ ہم آزادی چوک پر ایک بڑی مقصد کے لئے موجود ہیں، جب تک مقصد پورا نہیں ہوتا ہماری جدو جہد جاری رہے گی، اسے پھیلنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

عمران خان نے کہا کہ آئی ڈی پیزاور سیلاب متاثرین برے حال میں ہیں، جلد ہی آئی ڈی پیز اپنے گھر واپس جاسکیں گے، ہم سیلاب متاثرین کے بھی ساتھ ہیں ان کی امداد کے لئے تحریک انصاف نے 30 کروڑ روپے جمع کئے ہیِں۔ جن سے ان کی بحالی میں مدد کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں