ایم کیوایم نے الطاف حسین سے متعلق بلاول بھٹو زرداری کے بیان کا نوٹس لےلیا

بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا پاکستان اورلندن کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا گیا


ویب ڈیسک October 06, 2014
رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بلاول کےبیان کی روشنی میں لائحہ عمل طے کیاجائے گا،ایم کیو ایم۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ نے بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے الطاف حسین سے متعلق بیان کا نوٹس لیتے ہوئے رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا ہے۔


متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق الطاف حسین سے متعلق بلاول بھٹو زرداری کے بیان کا سنجیدگی سے نوٹس لے لیا گیا ہے، بیان کے بعد ایم کیو ایم کی پاکستان اورلندن رابطہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ جس میں بلاول کے بیان کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔


واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے جیالوں سے خطاب کے دوران ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |