چیچنیا میں میوزک کنسرٹ ہال کے باہر خودکش حملے میں 5 روسی پولیس اہلکار ہلاک

خودکش حملہ آور نے اس وقت اپنے آپ کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا جب ہال کے باہر پولیس اہلکار اس سے پوچھ گچھ کررہے تھے


ویب ڈیسک October 06, 2014
چیچنیا میں گزشتہ دہائی میں علیحدگی پسند تحریک کے دوران ہزاروں افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ فوٹو: فائل

روس کی مسلم اکثریت خودمختار ریاست چیچنیا میں میوزک کنسرٹ ہال کے باہر خودکش حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق داخلی خودمختاری کی حامل مسلم اکثر یتی ریاست چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی میں واقع میوزک کنسرٹ ہال کے باہر ایک خودکش حملہ آور نے اس وقت اپنے آپ کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا جب ہال کے باہر قائم پولیس چوکی میں موجود اہلکار اس سے پوچھ گچھ کررہے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کا تعلق چیچنیا سے ہی تھا اور اور اس کی عمر 19 برس تھی۔

واضح رہے کہ 1990 کی دہائی میں چیچنیا میں علیحدگی پسند تحریک کے باعث روسی فوج ریاست پر دو مرتبہ چڑھائی کرچکی ہے تاہم اب ریاست میں ماضی کے مقابلے میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |