کراچی میں امن ہے اور شہر میں کھالیں چھیننے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا گورنرسندھ

کھالیں جمع کرنے والی تنظیموں میں ہم آہنگی اور رینجرز بھی فرائض کی انجام دہی میں یکسوئی سے مصروف ہے،ڈاکٹرعشرت العباد


ویب ڈیسک October 06, 2014
بلدیہ عظمیٰ نے شہر میں صفائی کے تسلی بخش انتظامات کیے ہیں، ڈاکٹر عشرت العباد خان، فوٹو: فائل

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی میں امن ہے اور شہر میں کھالیں چھیننے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا جبکہ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کھالیں جمع کرنے والی تنظیموں میں ہم آہنگی اور رینجرز بھی فرائض کی انجام دہی میں یکسوئی سے مصروف ہے جس کے باعث شہر میں مکمل امن ہے اور کھالیں چھیننے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 سال سے تمام جماعتوں میں رابطوں کے باعث بہتر انتظامات کیے جارہے ہیں جس سے اس عید پر بھی بلدیہ عظمیٰ نے شہر میں صفائی کے تسلی بخش انتظامات کئے ہیں جب کہ آلائشیں اٹھانے کا کام بھی مناسب انداز میں جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں