پاکستان کا ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ اورگولاباری پر بھارت سے احتجاج
سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری پرعید کےموقع پر بھارتی فورسزکی فائرنگ سے 4 شہری شہید اور بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوئے،دفترخارجہ
FAISALABAD:
پاکستان نے لائن آف کنٹرول اور سیالکورٹ کی ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
دفترخارجہ کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری کے چارواہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جہاں آدھی رات سے شروع ہونے والی فائرنگ کا سلسلہ صبح تک جاری رہا جبکہ عید کے موقع پر بھی بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 4 شہری شہید اور بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔
دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے یکم اکتوبر سے اب تک 6 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس پر پاکستان کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے اور سفارتی چینل کے ذریعے بھارت کو احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا ہے جبکہ بھارت سے فورسز کی مسلسل خلاف ورزیاں روکنے کا بھی کہا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول اورسیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈی پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ اورگولا باری کا سلسلہ جاری رکھے ہوا ہے جس پر پاک فوج بھی بھرپورجواب دے کر بھارتی توپوں کو خاموش کرادیتی ہے۔