سری لنکا کرکٹ لورگاٹ آئندہ ماہ رپورٹ پیش کرینگے
بورڈ نے بھاری معاوضے پر مشیر کی ذمہ داری سونپی، ملک میں تنقید کا سلسلہ جاری
آئی سی سی کے سابق چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگاٹ آئندہ ماہ سری لنکن کرکٹ کے بارے میں اپنی ایک رپورٹ یا پریذنٹیشن ایس ایل سی کے حوالے کریں گے۔
بورڈ نے انھیں بھاری معاوضے پر مشیر کی ذمہ داری سونپی جس پر تاحال تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہے، بی بی سی کے مطابق وہ ان دنوں ملکی کرکٹ کی بہتری کے لیے ایک تفصیلی رپورٹ تیار کررہے ہیں اور اس کیلیے سری لنکا میں سابق کرکٹرز، منتظمین، صحافیوں اور کھیل سے متعلق دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔
ان کی رائے جاننے کے بعداب وہ ایک پریذنٹیشن تیار کرنے میں لگے ہوئے ہیں جو اکتوبر تک سامنے آجائے گی،اس کے بعد ہارون لورگاٹ کا کام ختم ہوجائے گا، لوگوں کو اس بات پر حیرت ہے کہ سری لنکا بورڈ اپنے ہی سابق کرکٹرز کی تجاویز کی روشنی میں ملکی کرکٹ کے ڈھانچے کو اچھے انداز میں استوار کرسکتا تھا۔
اس کے لیے بھاری معاوضے پر باہر کے آدمی کی خدمات حاصل کرنے کی کیا ضرورت تھی۔ واضح رہے کہ سری لنکن بورڈ بھی حکومتی سپورٹ پر چلتا رہا ہے، سرکار کو کسی چیئرمین کی کوئی بات بری لگی تو اسے گھر کا راستہ دکھادیا گیا بلکہ ایک آدھ تو مبینہ کرپشن کے الزامات میں جیل بھی ہو آئے ہیں، بورڈ کو حالیہ کرکٹ لیگ سے کافی فائدہ ہوا،اس نے پہلے سے ایونٹ کرانے والوں کے ساتھ یہ طے کرلیا ہے کہ منافع ہو یا نقصان ایک خاص رقم بورڈ کو ضرور ملے گی۔