امریکا لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت پر تشویش سے آگے نہ بڑھ سکا

پاکستان اور بھارت لائن آف کنٹرول سمیت تمام معاملات مذاکرات سے حل کریں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جین ساکی

کشمیر کے مسئلے کے حل کے لئے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت ضروری ہے، جین ساکی فوٹو: فائل

امریکا نے لائن آف کنٹرول پر پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔


امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت لائن آف کنٹرول سمیت تمام معاملات مذاکرات سے حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر سے متعلق امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، کشمیر کے مسئلے کے حل کے لئے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت ضروری ہے اور مذاکرات کے مستقبل اور اس کی نوعیت کا تعین پاکستان اور بھارت نے خود ہی کرنا ہے۔

ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکا کے دوران خطے میں امن پر بات ہوئی تھی۔
Load Next Story