اسلام آباد ایئرپورٹ سے لاکھوں روپے کی غیر ملکی کرنسی بیرون ملک لےجانے کی کوشش ناکام

غیر ملکی خاتون غیر قانونی طور پر 26 ہزار ڈالر بیرون ملک لے جارہی تھی۔


ویب ڈیسک October 07, 2014
کسٹم حکام نے خاتون کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔۔ فوٹو: فائل

KARACHI: بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی غیر قانونی طور پر لےجانے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والی ایک تھائی خاتون کے سامان کی تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے 26 ہزار ڈالر کی رقم برآمد ہوئی، جس کی مالیت 26 لاکھ روپے سے زائد بنتی تھی۔ خاتون کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملکی قانون کے مطابق کوئی بھی مسافر پر اتنی بڑی مقدار میں ملکی یا غیر ملکی کرنسی بغیر اجازت لا یا لے جا نہیں سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں