عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی قربانیوں کا سلسلہ جاری کہیں چٹ پٹے پکوان تو کہیں سیر سپاٹے

تفریحی مقامات پر بھی لوگوں کا کافی رش ہےجہاں لوگ اپنے گھر والوں اور دوستوں کے ہمراہ عید الضحیٰ کی خوشیاں منارہے ہیں

ملک میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ کل شام تک جاری رہے گا۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
عید الاضحیٰ کے دوسرے دن بھی ملک بھر کے ہزاروں فرزاندان اسلام اللہ تبارک و تعالیٰ کے حضور سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں جبکہ دیگر افراد اعزا و اقربا سے ملاقاتوں اور سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔


ملک بھر میں آج بھی ہزاروں جانوروں کو سنت ابراہیمی کی پیروی میں قربان کیا جارہا ہے، اس سلسلے میں کہیں قصائیوں کی آؤ بھگت کی جارہی ہے جبکہ کہیں گھر والوں نے یہ کام خود ہی کرنے کے لئے کمر کس لی ہے۔ جو لوگ قربانی سے فارغ ہوچکے ہیں وہ گوشت کی تقسیم میں مصروف ہیں جبکہ خواتین اس گوشت کو محفوظ کرنے یا پھر طرح طرح کے پکوانوں کے ذریعے اپنے دستر خوان کی شان بڑھا رہی ہیں۔

جن افراد نے گزشتہ روز یہ فریضہ سرانجام دے دیا یاپھر کل اسے نبھانے کا تہیہ کیا ہوا ہے وہ آج مہمانوں کے استقبال اور اپنے دیگر عزیز و اقارب سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں، اس کے علاوہ تفریحی مقامات پر لوگوں کا کافی رش ہےجہاں لوگ اپنے گھر والوں اور دوستوں کے ہمراہ عید الضحیٰ کی خوشیاں منارہے ہیں۔
Load Next Story