کراچی میں کپڑے کے گودام میں آتش زدگی کے باعث کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر

فائر بریگیڈ کی 40 سے زائد گاڑیوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا


ویب ڈیسک October 07, 2014
آگ کی شدت سے گودام کی دیوار ایک گھر پر گر گئی جس سے گھر میں بھی آگ لگ گئی۔ فوٹو: ایکپریس نیوز

KARACHI: گلشن معمار کے صنعتی علاقے میں واقع کپڑے کے ایک گودام میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں سپر ہائی وے کے قریب گلشن معمار انڈسٹریل زون میں کپڑے کے گودام میں آگ لگ گئی، جس نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ جس سے وہاں موجود تولیے کی گانٹھیں اور کپڑا جل کر راکھ ہوگیا۔ اس کےعلاوہ گودام کے اندر کھڑے دو ٹرکوں میں لدا سامان بھی مکمل طور پر جل گیا۔ آگ کی شدت سے گودام کی دیوار ایک گھر پر گر گئی جس سے گھر میں بھی آگ لگ گئی۔

آگ کی شدت دیکھتے ہوئے سینٹرل فائر اسٹیشن نے شہر بھر سے آگ بجھانے والی گاڑیوں کو طلب کرلیا، فائریگیڈ کی 40سے زائد گاڑیوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں