کراچی میں کپڑے کے گودام میں آتش زدگی کے باعث کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر

فائر بریگیڈ کی 40 سے زائد گاڑیوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا

آگ کی شدت سے گودام کی دیوار ایک گھر پر گر گئی جس سے گھر میں بھی آگ لگ گئی۔ فوٹو: ایکپریس نیوز

KARACHI:
گلشن معمار کے صنعتی علاقے میں واقع کپڑے کے ایک گودام میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں سپر ہائی وے کے قریب گلشن معمار انڈسٹریل زون میں کپڑے کے گودام میں آگ لگ گئی، جس نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ جس سے وہاں موجود تولیے کی گانٹھیں اور کپڑا جل کر راکھ ہوگیا۔ اس کےعلاوہ گودام کے اندر کھڑے دو ٹرکوں میں لدا سامان بھی مکمل طور پر جل گیا۔ آگ کی شدت سے گودام کی دیوار ایک گھر پر گر گئی جس سے گھر میں بھی آگ لگ گئی۔

آگ کی شدت دیکھتے ہوئے سینٹرل فائر اسٹیشن نے شہر بھر سے آگ بجھانے والی گاڑیوں کو طلب کرلیا، فائریگیڈ کی 40سے زائد گاڑیوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
Load Next Story