بھارت کی بلااشتعال فائرنگ پر پاکستان کا اقوام متحدہ کے فوجی مبصرگروپ سے احتجاج

اقوام متحدہ کا فوجی مبصر گروپ بھارتی اشتعال انگیزی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک October 07, 2014
گزشتہ کئی روز بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جارہی ہے فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان نے گزشتہ کئی روز سے بھارت کی جانب سے بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول پر کی جانے والی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری پر اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ سے احتجاج کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت نے گزشتہ 2 روز میں متعدد بار لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پربلااشتعال فائرنگ کی جس سے 4 شہری شہید اور 26 زخمی ہوگئے جس پر پاکستان نے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرگروپ سے احتجاج کیا ہے جس کے بعد فوجی مبصرگروپ متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گا.

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اور پاکستان کی جانب سے بھی اس کا بھرپورانداز میں جواب دیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں