ترکی کی سرحد کے قریب داعش جنگجوؤں اور کرد ملیشیا میں گھمسان کی لڑائی

ترکی اور شام کی سرحد پرواقع علاقے میں داعش کے جنگجوؤں واورکرد ملیشیا کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے


ویب ڈیسک October 07, 2014
داعش پر امریکا کی قیادت میں اتحادی ممالک کے فضائی حملے بھی کارگر ثابت نہیں ہورہے۔ فوٹو: فائل

ترکی کی سرحد پر واقع شام کے قصبے ''کوبانی '' پر قبضے کے لئے داعش جنگجوؤں اور مقامی کرد ملیشیا کے درمیان لڑائی جارہی ہے جبکہ امریکی طیارے بھی داعش پر فضائی حملے کررہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق داعش کے جنگجو ترکی اور شام کی سرحد پر واقع شامی کردوں کے سب سے بڑے قصبے ''کوبانی'' میں داخل ہوگئے ہیں اور شہر کی گلیوں میں کرد ملیشیا کے مسلح افراد ان سے لڑائی میں مصروف ہیں، لڑائی میں داعش کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے،دوسری جانب امریکی قیادت میں اتحادی ممالک کے طیاروں نے بھی داعش کو نشانہ بنایا ہے تاہم فضائی حملے کارگر ثابت نہیں ہورہے۔

داعش کے شہر میں داخل ہونے سے قبل ہی ایک لاکھ سے زائد افراد نے شہر خالی کردیا ہے تاہم اب بھی ہزاروں افراد قصبے میں موجود ہیں جو داعش کےگھیراؤ کی وجہ سے نکل نہیں پائے۔ دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں کے استعمال کی وجہ سے قصبے میں بڑے پیمانے پر بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں