الطاف حسین سمجھتے ہیں ہم بولیں تو درست اور دوسرا بات کرے تو وہ غلط ہے خورشید شاہ

بلاول بھٹو زرداری نے موجودہ حالت کے تناظر میں بات کی،رہنما پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک October 07, 2014
دھرنوں نے ملک کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ، خورشید شاہ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ الطاف حسین سمجھتے ہیں ہم بولیں تو درست اور دوسرا بات کرے تو وہ غلط ہے۔

سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قا ئد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز جو بھی کہا کہ موجودہ حالات کو سامنے رکھ کرکہا ہے، کوئی سیاسی رہنما ملک کے آئین اور قانون کو نہیں مانتا تو کوئی جمہوریت اور پارلیمنٹ کو نہیں مانتا، کوئی اپنے مطالبات کے حق میں دھرنے دے رہا ہے تو کوئی صوبوں کی تقسیم کی بات کرتا ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اس کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، الطاف حسین کبھی آصف زرداری پر وار کرتے ہیں تو کبھی پیپلزپارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں ہم بولیں تو درست دوسرا بات کرے تو وہ غلط ہے، اسے صحیح نہیں کہا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنوں نے ملک کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ان ہی کی وجہ سے دوست ملک چین کے صدر کا دورہ ملتوی ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں