سادہ نظرآنے والے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی بھی کروڑوں کے مالک نکلے

نریندر مودی کے منقولہ اثاثوں کی مالیت 26 لاکھ 12 ہزار 288 روپے جبکہ غیر منقولہ جائداد کی مالیت ایک کروڑ روپے ہے۔

نریندر مودی ماضی میں ریاست گجرات کے ایک چھوٹے سے ریلوے اسٹیشن پر چائے فروخت کیا کرتے تھے۔ فوٹو:فائل

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اور ان کے کابینہ کے اراکین کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں جس کے مطابق وزیردفاع وخزانہ ارون جیٹلی سب سے امیرترین وزیرہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ماضی میں ریاست گجرات کے ایک چھوٹے سے ریلوے اسٹیشن پر چائے فروخت کیا کرتے تھے لیکن پھر قسمت نے پلٹا کھایا اورایک طویل جدوجہد کے بعد وہ آج دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے وزیر اعظم ہیں، سرکاری ویب سائٹ پر نریندر مودی سمیت کابینہ کے تمام وزرا کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق نریندر مودی کے منقولہ اثاثوں کی مالیت 26 لاکھ 12 ہزار 288 روپے جبکہ غیر منقولہ جائداد کی مالیت ایک کروڑ روپے ہے۔


ویب سائٹ میں جاری اثاثوں کی تفصیلات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دفاع اور خزانہ کے قلمدان سنبھالنے والے ارون جیٹلی بھارتی کابینہ کے سب سے امیر ترین وزیر ہیں جو 72 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے رکھتے ہیں، اس کے علاوہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ ڈھائی کروڑ سے زائد جبکہ وزیر خارجہ سشما سوراج 2کروڑ 98 لاکھ سے زائد کے اثاثے رکھتی ہیں۔

 
Load Next Story