نیپال میں ہندو یاتریوں کی بس کھائی میں گرنے سے 29 افراد ہلاک 67 زخمی

ہندو یاتری مذہبی تہبوار منانے کیلئے جوگبڑا جا رہے تھے کہ بس ضلع دوتی میں گہری کھائی میں جا گری


ویب ڈیسک October 07, 2014
ہندو یاتری مذہبی تہبوار منانے کیلئے جوگبڑا جا رہے تھے کہ بس ضلع دوتی میں گہری کھائی میں جا گری۔ فوٹو؛ رائٹرز/فائل

QUETTA: مذہبی تہوار منانے کے لئے جانے والوں کی بس کھائی میں گرنے سے 29 ہندو یاتری ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق ہندو یاتری مذہبی تہبوار منانے کے لئے نیپال کے علاقے دھن گاڑی سے جو گبڑا جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی دارالحکومت کھٹمنڈو کے مغربی ضلع دوتی میں موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور 67 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں