امریکی ڈرون حملوں میں مسلمانوں کا قتل عام انتہائی شرمناک ہے عمران خان

حکومت ملک کی خودمختاری کا تحفظ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، چیرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک October 07, 2014
ڈرون حملے نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ پوری دنیا میں ان حملوں کے خلاف نفرت پائی جاتی ہے، عمران خان۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ڈرون حملوں میں مسلمانوں کا قتل عام انتہائی شرمناک ہے۔

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے امریکی جاسوس طیارے کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے دراصل پاکستان کی خودمختاری پر کئے گئے جب کہ حکومت ملک کی خودمختاری کا تحفظ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ڈرون حملوں میں مسلمانوں کا قتل عام انتہائی شرمناک عمل ہے، ڈرون حملے نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ پوری دنیا میں ان حملوں کے خلاف نفرت پائی جاتی ہے لہذا یہ حملے فوری طور پر بند ہونے چاہیئں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران امریکا کی جانب سے شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں 4 ڈرون حملے کئے جاچکے ہیں جن میں 21 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔