فلم آپریشن 021 دیکھنے کے بعد بعض شائقین ناراض ہوگئے

کراچی کےکیپری اوربمبینوسیمنا میں فلم آدھے گھنٹے بعد ہٹا دی گئی،فلم بینوں نےاسکرین کی طرف بوتلیں پھینکیں اورہلڑبازی کی


ویب ڈیسک October 08, 2014
فلم کا زیادہ ترحصہ انگریزی زبان میں ہے جسے دیکھ کرکچھ سمجھ نہیں آرہا ہے، شائقین فوٹو؛فائل

عیدپرریلیزہونےوالی پاکستانی فلم " آپریشن زیروٹوون" کوشائقین کی طرف سےملےجلےردعمل کا سامنا ہے جبکہ کراچی کے کیپری سینما گھر سے شائقین کے احتجاج کے بعد فلم کوہٹا دیا گیا لیکن پڑھے لکھےطبقےنےفلم کوخوب سراہا ہے۔


فلم " آپریشن زیروٹوون" سینما گھروں اورسنے پلیکسز میں نمائش کے لئے پیش کی گئی اورعوام کی بڑی تعداد نے فلم کے ٹکٹ خریدے لیکن کراچی کے کیپری اوربمبینوسیمنا میں فلم کوآدھے گھنٹے بعد ہی عوام کے احتجاج پرہٹا دیا گیا۔ فلم بینوں نےاسکرین کی طرف بوتلیں پھینکیں اورہلڑبازی کی، کچھ لوگ فلم تبدیل کرانے کیلئے اسکرین کے سامنے کھڑے ہوگئے۔


سینما گھر میں ہلڑ بازی اور عوامی احتجاج کے بعد ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کوہریتک روشن اورکترینہ کیف کی فلم بینگ بینگ لگانا پڑی۔ شائقین کا کہنا تھا کہ فلم آپریشن زیروٹوون کا زیادہ ترحصہ انگریزی زبان میں ہے جسے دیکھ کر انہیں کچھ سمجھ نہیں آرہا۔ عوامی احتجاج کے بعد سینما انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فلم آپریشن زیرو ٹو ون اب مزید نہیں چلائیں گے۔ دوسری جانب پڑھےلکھےطبقےنے فلم زیروٹوون کوپروڈکشن کےلحاظ سےاچھی فلم قراردیا ہے اور آئندہ بھی اسی قسم کی فلمیں بنانے کی امید کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں